بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ آئندہ ڈھائی سال میں حقیقی کارکردگی عوام کو نظر آئے گی۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مہنگائی کے خلاف حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سٹہ مافیا کو پنپنے نہیں دیں گے، چینی کی قیمت طے کردی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کررہی ہے، پارٹی رہنما مہنگائی پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا کہہ دیا کیونکہ ہمیں حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حکومت اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.