بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی

لاہور کی ایک یونیورسٹی میں ایک دوسرے کو کھلے عام شادی کی پیشکش کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر ’جنگ لاہور‘ کی ایک خبر زیرگردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں اظہار محبت کی بنا پر نکالے جانے والا جوڑا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گیا۔

اس خبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی دونوں نے جزاک اللہ لکھا جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں باضابطہ طور پر شادی کرلی ہے۔

اس سے قبل حدیقہ اور شہریار نے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے ’الحمداللہ‘ کا ٹوئٹ بھی سامنے آیا تھا۔

گزشتہ دنوں لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی لڑکے کی پروپوزل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی لڑکے کو کھلے عام پروپوز کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والا لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سےانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جب کہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت بھی کی گئی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا تھا۔

نوجوان نے ناقدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی معصوم ہے لہذا اس کی تصاویر یوں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائیں۔

فواد چوہدری نے لڑکی کی لڑکے کو کھلے عام پروپوز کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے پر یونیورسٹی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی ہے۔

شہریار نے لکھا کہ ’لڑکی کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.