بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لاء ونگ کی جانب سے نوٹس جاری

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو الیکشن کمیشن لاء ونگ کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی سمیت درخواست گزاروں فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق یوسف رضا گیلانی کےخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن بنچ 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو اسکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.