جمعرات5؍رجب المرجب 1442ھ18؍فروری 2021ء

یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد سے رجسٹر کروالیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد سے رجسٹر کروا لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتوں  نے بھی یوسف رضاگیلانی کے سینیٹر بننے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.