سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ایکسپو سینٹر لاہور میں لگوائی۔
اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ تشویشناک ہے، عوام گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کرے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر مناسب فاصلے سمیت تمام ایس او پیز پر عمل کریں، ایس او پیز پر عمل سے ہی عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.