اتوار8؍ رجب المرجب 1442ھ 21؍ فروری2021ء

یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگرد تنظیم کی لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا، سعودی سرزمین پر حملوں کے دفاع میں امریکا سعودی عرب کی مدد جاری رکھے گا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق حوثیوں سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے اقدام کا کانگریس کو بتا دیا ہے، فیصلہ مکمل طور پر انسانی بنیادوں کے تحت کیا گیا ہے، اس کا حوثیوں کے شہریوں پر حملے اور امریکیوں کے اغوا جیسے قابل مذمت اقدامات سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکا سعودی سر زمین پر باغی حملوں کے دفاع میں سعودی عرب کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عہدہ چھوڑنے سے قبل ایران کا ساتھ دینے پر حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.