ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گیس کے بحران پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) پھٹ پڑے۔
این اے 237 ملیر کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے وزیر توانائی حماد اظہر کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں جمیل احمد نے لکھا کہ ان کے حلقے کے عوام پریشان ہیں، گیس بحال نہ کی تو وہ اسمبلی فلور پر احتجاج کریں گے۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ ملیر میں گیس کی شدید قلت ہے جبکہ بھٹائی آباد، شرف آباد، معین آباد، کھوکھراپار، جعفر طیار اور قائد آباد سمیت ملیر کے دیگر علاقوں میں گیس نہیں آ رہی۔
اس سے پہلے ڈیفنس کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے لکھا تھا کہ حماد اظہر کا رویہ شرم ناک ہے، میسجز کا جواب تک نہیں دیتے۔
آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چلا تو کے پی کی طرح کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.