جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

کوہ پیماؤں کی تلاش، فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا

اسکردو: محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیمائوں کی تلاش کے لیے فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خراب موسم کے باعث فضائی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے ٹو کی بلند ترین سطح پر لاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی، جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ساجد سدپارہ نے کہا ان کے والد عالمی سطح کے کلائمبراوراچھے فیصلہ سازتھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کی امید ختم ہورہی ہے، واٹرلیگ سے واپس آنے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوہ پیماوں کی تلاش کیلئے پاک فوج اورحکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے، میری آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے اس حوالے سے بات ہوئی انہیں بھی ہم حالات سے باخبررکھے ہوئے ہیں، بدقسمتی سے جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہم ناامیدی کی طرف جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما  جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔

The post کوہ پیماؤں کی تلاش، فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.