بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کیسز میں اضافہ، لاہور کے اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ

کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے لاہور کے اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

لاہور میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں ویکسینیشن کے مزید دو سینٹر بنائے جارہے ہیں، دوسری ویکسینیشن کی تاخیر سے کوئی نقصان نہیں ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 114 نئے وینٹی لیٹرز فراہم کردیے ہیں جنہیں جلد از جلد فعال کردیا جائے گا۔

اسی طرح یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور کے اسپتالوں میں بیڈز کی دستیابی سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ لاہور سروسز اسپتال میں کوویڈ-19 مریضوں کے لیے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.