پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

کورونا: پاکستان سمیت 20ممالک پر سعودی عرب آمد پر پابندی

کورنا وائرس سے بچنے کے لیے پاکستان ، بھارت  اور امریکا سمیت 20ممالک سے شہریوں کی سعودی عرب آمد پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزرات داخلہ نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ سفارتکار ہیلتھ ورکرز اور ان کی فیملیز پابندی سے مستثنی ہونگی،پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے، عمل درآمد بدھ سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات ، ارجنٹائن ، جرمنی ، انڈونیشیا،آئرلینڈ ، اٹلی ، برازیل  اور پرتگال کے شہریوں کی بھی سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

فرانس ، لبنان ، مصر، جاپان کے شہریوں کی بھی سعودی ،برطانیہ، ترکی ، جنوبی افریقہ سوئیڈن کے شہریوں کی بھی سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کی ہے۔

The post کورونا: پاکستان سمیت 20ممالک پر سعودی عرب آمد پر پابندی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.