بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا پابندی کے باوجود پی آئی اے پرواز کینیڈا پہنچ گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کوروناوائرس کے وجہ سے عائد پابندی کے باوجود کینیڈا پہنچ گئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 نے کچھ دیر قبل ہی ٹورنٹو ائر پورٹ پر لینڈ کیا ہے۔

پی آئی اے کی کینیڈا پہنچنے والی پرواز میں کوئی مسافر نہیں ہے، اسے ٹورنٹو ایئرپورٹ کے غربی حصے میں کھڑا کیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ کل سہ پہر لاہور کے لیے کارگو لے کر روانہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.