جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

کورونا وائرس کے مزید 399 کیسز، 32 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9136 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 399 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 اموات ہوئیں، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4119 ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 410 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 227558 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 2800480 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 251046 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 19369مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18762 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 599 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ  555 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے399 نئے کیسز میں سے 213 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع ضلع شرقی 73، جنوبی 68،  کورنگی 25، ضلع وسطی 16، ضلع غربی 18 اور ملیرمیں13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں بدین 33، حیدرآباد 31، جیکب آباد 16، مٹیاری 13، سجاول 9، ٹنڈو محمد خان 8، جامشورو 7، سانگھڑ 6، دادو 5، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز 4 ۔ 4، قمبر اور ٹنڈو الہیار 3 ۔ 3، شکارپور اور سکھر میں 1 ۔ 1 نیا کیس سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.