پنجاب میں کورونا وائرس کی لہر میں اضافے کے پیش نظر احتساب عدالت میں سیاسی شخصیات کے کیسز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔
احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سی سی پی او کو انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔
عدالتی حکام کے مطابق سیاسی شخصیات کے کیسز کی سماعت پر غیر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہوتی ہے۔
حکم کے مطابق کورونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر سب کی حفاظت ضروری ہے، عدالتوں میں کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
جج جواد الحسن کے مطابق عدالتوں میں صرف ملزمان ان کے وکلاء، گواہ اور متعلقہ عملے کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کے محدود نمائندگان بھی کمرہ عدالت میں کیسز کی کارروائی میں موجود ہوں گے، سی سی پی او لاہور عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کروائیں۔
Comments are closed.