بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی بینک شکایت نہیں سنتا تو ہم سے رابطہ کریں، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ ہوم فنانس سے متعلق کوئی بھی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو ہم سے رابطہ کریں۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ آسان شرائط پر لوگوں کو گھر فراہم کیے جائیں۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ہوم فنانس کے حوالے سے ملک میں موجود اپنے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بینک شہریوں کی شکایت نہیں سنتا تو اسٹیٹ بینک کی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کیا جائے، یہ عوام کی سہولیات کے لیے ہی بنائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.