جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بین کٹنگ کو شادی کی مبارکباد

آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے بین کٹنگ اور کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ کی شادی پر پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مبارکباد دی ہے۔

بین کٹنگ اور اُن کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اکاؤنٹ سے جوڑے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’آپ دونوں کو زندگی بھر کی محبت اور خوشیاں ساتھ گزارنے کیلئے نیک خواہشات، مسٹر اینڈ مسز بین کٹنگ آپ کو شادی کی بہت مبارک ہو۔‘

A post shared by Quetta Gladiators (@quetta.gladiators)

خیال رہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ نے شادی کرلی ہے، ان کی شادی عالمی وبا کے باعث تاخیر کا شکار رہی۔

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو میں شرکت کے لیے آئی آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی آسٹریلیا کے شہر بیورن بے میں ہوئی۔ پروقار تقریب میں 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دولہا دلہن کے اہلِ خانہ، دوست وغیرہ شامل تھے۔

ایرن ہالینڈ نے اپنی شادی کے موقع پر کہا کہ ان کی اس سے زیادہ اور کیا خواہش ہوسکتی تھی کہ ان کے اہلِ خانہ اور دوست ان کی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

ایرن نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ان لوگوں نے دو مرتبہ اپنی تیاریوں کو ہماری وجہ سے منسوخ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.