کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں ہونے والے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید، جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیرداخلہ ضیا لانگو کی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
ایس پی صدر شوکت مہمند نے بتایا کہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے قریبی دُکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر داخلہ ضیا لانگو نے مغربی بائی پاس پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Comments are closed.