بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں کرے گا، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے تعاون کو ناکافی سمجھا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر امریکا کی مدد کی۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان امریکا سے اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی مہذب تعلقات چاہتا ہے، چاہتے ہیں امریکا ہم سے بھی بھارت جیسا تعلق رکھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کی جنگ میں پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑی، پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔

 وزیراعظم کا کہنا ہےکہ افغان مسئلے کا حل سیاسی ہے ورنہ خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔ پاکستان نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ کابل پر قبضہ نہ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت میں اگر مودی کی جگہ کسی اور کی حکومت ہوتی تو پاک بھارت تعلقات بہتر ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.