بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمسن بچی نے ڈائنوسار کے نشان دریافت کرلیے

برطانوی ملک ویلز میں 4 سالہ بچی نے 22 کروڑ سال پرانا ڈائنوسار کے پیروں کا نشان دریافت کرلیا۔

للی وائلڈر اپنے خاندان کے ساتھ ویلز کے بینڈریکس نامی ساحل پر سیر کر رہی تھی جب اس نے چٹانوں پر اس نشان کو دیکھا۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ اس دریافت کے بعد انہوں نے فیس بک پر ایک تصویر کو پوسٹ کیا تو وہ فوسل تلاش کرنے والوں کے ردعمل سے دنگ رہ گئیں۔

مسز وائلڈر سے نیشنل میوزیم ویلز نے رابطہ کرکے مشورہ دیا کہ فیس بک پوسٹ کو ہٹا دیں تاکہ اس نشان کے مقام پر لوگوں کا ہجوم نہ ہوجائے۔

110 ملی میٹر کا یہ فوسل اب وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی اجازت زمین کے مالکان اور نیچرل ریسورسز سیل نے دی۔

ایک اندازے کے مطابق یہ فوسل 22 کروڑ سال پرانا ہوسکتا ہے، جسے کارڈف میں عارضی یا مستقل طور پر نیشنل میوزیم ویلز میں رکھا جاسکتا ہے۔

نیشنل میوزیم ویلز کی ماہر سینڈی ہولز نے کہا کہ یہ حیران کن دریافت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.