پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ کل کا مریم نواز کا بیان توہین عدالت ہے۔
رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت پیدا کرنا ضروری ہے۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں جبکہ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں شفافیت نہیں چاہتی بلکہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت چاہتی ہے۔
فیصل جاوید خان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ انتخابات شفاف ہوں۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نظریہ ضرورت کو زندہ کرنا ملک، قوم اور خود عدلیہ کے لیے بہت بڑا المیہ ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میری دعا اور امید ہے کہ ایک فرد کی خواہش پر، ایک جماعت کو ریلیف دینے کے لیے پوری عدلیہ کی ساکھ کو داؤ پر نہیں لگایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حکومت کی ڈوبتی کشی کو سہار دینے کےلیے عدلیہ کی ساکھ داو پر نہیں لگائی جائیگی۔
Comments are closed.