ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

کشمیریوں کو حق دیں گے وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق دیں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد، دنیا کی کوئی طاقتور فوج آبادی کے خلاف کھڑی نہیں ہو سکتی۔

کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کوئی سپر پاور آبادی کے خلاف نہیں جیت سکتی، امریکا ویت نام میں نہیں جیت سکا، افغانستان میں کتنی سپر پاورز آئیں ،ہندوستان جتنی بھی فوج لے آئے کشمیری غلامی قبول نہیں کریں گے۔

 عمران خان نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پرو انڈیا بھی بھارت کے خلاف کھڑے ہوگئے،  پاکستان پلوامہ کے پیچھے نہیں تھا، انہوں نے پہلے سے پلان کیا تھا کہ پلوامہ الیکشن جیتنے کے لیے استعمال کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے سب سے زیادہ بھارت کو نقصان پہنچایا،  مسلمان اور کسان تنگ ہیں،  اس طرح کی آئیڈیالوجی معاشرے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو توا کی آئیڈیالوجی آپ کو الیکشن تو جتوا دے گی لیکن بھارت تباہ کر دے گی، پہلے پانچ اگست کے اقدامات واپس لیں پھر ہم سے بات کریں، ہم آپ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہوں، میں کسی ڈاکو کو کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دوں گا، آپ نے لانگ مارچ کرنا ہے تو بے شک کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.