اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

کرم: PTI امیدوار کا جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز بھیجنے کا اعتراف

خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 45 کے تحریک انصاف کے امیدوار نے جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز بھیجنےکا اعتراف کرلیا۔

این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات میں 600 جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تحقیقاتی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔

اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار فخر زمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

فخر زمان پر جعلی پوسٹل درخواستیں بھجوانے کا الزام ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے انہیں طلب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.