جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کرفیو کی نوعیت کالاک ڈاؤن نافذ کیا جائے، صدر پی ایم اےلاہور

پاکستان میڈیکل ایسوسی لاہور(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کرفیو کی نوعیت کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

لاہور سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی ، صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ بھارت کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، وقت ہے کہ حکومت صحیح اقدامات کرے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری کرفیو کی نوعیت کا لاک ڈاؤن نافذ کرے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے ساتھ منسلک اسپتالوں کو نیشنلائز کیا جائے، اگر نیشنلائز نہیں کرسکتے تو ان کے ساتھ مل کر کوئی پالیسی بنائیں جس سے کورونا کے مریضوں کو ریلیف مل سکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 151 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 699 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کے اندر 50 ہزار سے 2 لاکھ تک ایک دن کاخرچہ ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن پرائس کنٹرول پر اپنا کردار ادا کرے، اتنا ہی نہیں کورونا وارڈ میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام ہیلتھ پروفیشنلز کی ویکسی نیشن ضروری قرار دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.