بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گلشن میں بس الٹ گئی

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسافر بس الٹ گئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی میں قومی شاہراہ پر…

گلشنِ اقبال میں نیپا پل سے اترتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسیں اور علاقہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.