کراچی کے علاقے گلزار ہجری سے 7 روز قبل لاپتہ لڑکی سولجر بازار کے علاقے سے مل گئی، لڑکی طاہرہ عرف سویرا ایک خاتون کے گھر سے ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جس پر لڑکی کو تحویل میں لیا گیا، طاہرہ گلزار ہجری میں ایک گھر میں کام کرتی تھی۔
طاہرہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گلزار ہجری میں گھر کا مالک زیادتی کرتا تھا، تنگ آکر سولجر بازار میں ایک گھر میں پناہ لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے، سویرا کی گمشدگی زینب الرٹ پر بھی رپورٹ ہوئی تھی۔
Comments are closed.