بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کیماڑی کی 5 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن عائد

کراچی کے ضلع کیماڑی کے دو سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے 4 اپریل تک کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ کی 3 اور سائٹ کی 2 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن عائد کیا گیا ہے۔

بلدیہ ٹاون کے علاقے سعیدآباد کی یوسی 5، اسلام نگر کی یوسی 3 اور گلشن غازی کی یوسی 1 میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سائٹ کی جن دو یوسیز میں مائیکرو اسماٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اُن میں فرنٹیر کالونی کی یوسی 6 اور میٹروویل کی یوس 4 شامل ہیں۔

ضلع کیماڑی کی پانچ یوسیز میں ایک ایک مریض کی موجودگی پر لاک ڈاؤن عائد کیا گیا ہے، اسے صرف متاثرہ گلیوں تک محدود کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ یوسیزمیں غیرضروری نقل وحرکت، موٹرسائیکل ڈبل سواری، صنعتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.