
کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 12 سے 17 مارچ کے درمیان وائرس کی مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 41 فیصد سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 16 فیصد تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 12سے 17 مارچ کے درمیان وائرس کی مثبت آنے کی شرح بھی 5 اعشاریہ 16 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
اس سے قبل 2 مارچ کو کراچی میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 137 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، شہر میں سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 61 ہزار 382 افراد متاثر اور 1 ہزار 173 انتقال کرچکے ہیں۔
ضلع جنوبی میں 45 ہزار 763 افراد متاثر اور 597 افراد انتقال کرچکے ہیں، ضلع وسطی میں 25 ہزار 741 افراد متاثر اور 827 کا انتقال ہوا ہے۔
ضلع ملیر میں15ہزار 65 افراد متاثر اور 213 افراد چل بسے ہیں ، ضلع کورنگی میں 14ہزار 889 افراد متاثر اور 484 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ ضلع غربی میں 14ہزار486 افراد متاثر اور 389 انتقال کرچکے ہیں۔
Comments are closed.