بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کنگز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سُپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے آغاز میں ہی ملتان سلطانز نے جارحانہ انداز اپنایا اور 4 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔

  کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2، ڈینیل کرسچن، وقاص مقصود، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جو کلارک سمیت محمد نبی، ڈینیل کرسٹن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک  دو میچز کھیلے ہیں، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کو شکست دی جبکہ اسے اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سُپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقین کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے تین میچز کھیلنے کے بعد دو پوائنٹس ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.