بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: چار اضلاع میں کورونا مثبت آنے کی شرح میں 100فیصد اضافہ

کراچی کے چار اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔  محکمہ صحت سندھ کےمطابق ایس او پیز پر عملُدرآمد نہ ہونے سے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق شہر کے چار اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ضلع کورنگی میں سب سے کم 2 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی، جو 28 جنوری کو بڑھ کر 16 فیصد پر جاپہنچی ہے۔ ضلع ملیر میں 2 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی جو بڑھ کر 9 فیصد ہوگئی ہے۔ 

گزشتہ ہفتے ضلع وسطی میں 4  فیصد شرح ریکارڈ کی گئی جو بڑھ کر 15 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق سب سے کم اضافہ ضلع غربی میں3 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد مثبت آنے کی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضلع شرقی میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 33 فیصد سے کم ہوکر 21 فیصد پر آگئی ہے۔ اسی طرح ضلع جنوبی میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.