ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کراچی میں گارڈن ہیڈکواٹر کے قریب رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ہیڈکواٹر کے قریب رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صدام، مسکان، ریحان اور عامر کے نام سے ہوئی جبکہ واقعہ کی جگہ سے 9 ایم ایم پستول کے 9 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے کار کا تعاقب کرکے فائرنگ کی اور گاڑی کے پچھلے شیشے پر گولیوں کے 2 نشان بھی موجود ہیں۔

The post کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.