
کراچی میں چھینے جانے والے موبائل فونز کا بازار بھی لگتا ہے اور وہ بھی ضلع وسطی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں، یہ انکشاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو ملزمان نے کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں انکشاف ہوا ہے کہ لیاقت آباد دس نمبر میں چھینے گئے موبائل فونز کا بازار لگتا ہے۔ یہ انکشاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار دو عادی اسٹریٹ کرمنلز نے کیا ہے۔
حکام کے مطابق کا دونوں اسٹریٹ کرمنلز کو ایس آئی یو نے پی آئی بی کالونی سے گرفتار کیا اور دونوں ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹرسائیکل ملی ہے، دونوں عادی ملزمان ہیں اور کئی مقدمات میں نہ صرف ملوث ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی گرفتار پوچھے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان چھینے گئے طلائی زیورات پی آئی بی کالونی میں ہی فروخت کرتے تھے۔
Comments are closed.