بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 13فیصد ہے۔

شمال مغرب سے ہوائیں 14سے28کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ  شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.