ماڑی پور کراچی میں تشدد سے ہلاک ہونے والےنوجوان کو گلے میں رسی باندھ کر کھینچا گیا تھا۔ بیٹری چوری کے الزام میں پکڑے جانے کے بعد طیب کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار طیب کو گلے میں رسی باندھ کر دوڑاتے ہوئے لےجارہے ہیں۔
تشدد سے ہلاک نوجوان کو گلے میں رسی باندھ کر کھینچنے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی، ماڑی پور میں مقتول طیب خان کو بیٹری چوری کے الزام میں پکڑا گیا، دو ملزمان موٹرسائیکل پر ہیں جو نوجوان کو دوڑا رہے ہیں، ملزمان پورے راستے مقتول کو اسی انداز میں گودام تک لے کر گئے۔
گودام میں لے جاکر اسے شدید تشدد کرکے قتل کردیا گیا، تاحال واردات میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔
Comments are closed.