کراچی میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد شہر میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 28 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ڈاؤ ڈینٹل کالج میں ویکسی نیشن سینٹر بنایا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے ویکسین لگانے کی سہولت ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8878 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں سے 241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات ہوئیں جبکہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 4468 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے واک ان ویکسینیشن سہولت گزشتہ روز سے شروع ہوگئی ہے۔
Comments are closed.