کراچی کے علاقے محمودآباد میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کے مطابق محمود آباد نمبر 5 میں واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا 1 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچ گیا۔
آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھر کا سامان مکمل طور پر جل گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.