کراچی میں بین الصوبائی افغان گینگ کا سرغنہ کمانڈر غلام سخی عرف کرکرے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم افغانستان سے دیگر ملزمان کو پاکستان لاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار غلام سخی عرف کرکرے ساتھیوں کو کرائے پر گھر، اسلحہ اور گاڑی بھی فراہم کرتا تھا۔
ملزم ساتھیوں کے ساتھ طارق روڈ پر بنگلے میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوا، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لوٹی ہوئی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی رقم اور جیولری برآمد ہوئی جبکہ اس دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔
Comments are closed.