کراچی کی قیوم آباد چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق قیوم آباد چورنگی کے قریب 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری ذوالفقار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔
ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے بھی فائرنگ کر دی جس سے ملزم حبیب اللّٰہ اور ابراہیم زخمی ہو گئے۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 1 موٹر سائیکل ملی ہے۔
Comments are closed.