بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: فیس نہ دینے پر ناروا سلوک، والد کا اسکول پر مقدمہ

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فیس نا دینے پر مبینہ طور پر نارواسلوک کا نشانہ بنانے پر  12 سالہ بچی کے والد نے اسکول انتظامیہ کےخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بچی کے والد کا الزام ہے کہ فیس نا دینے پر ان کی بیٹی کو تین روز تک ہراساں کیا گیا، بچی کو پورا پورا دن کلاس کے باہر کھڑا رکھا گیا۔

والد کا کہنا ہے کہ ایک دن چوکیدار کے کمرے میں بند کرکے لنچ سے بھی محروم رکھا گیا۔

بچی کے والد نے کہا کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں آمدنی متاثر ہوئی تو 7 ماہ کی فیس ادا نہیں ہوسکی تھی۔

دوسری جانب رجسٹرار پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز کا کہنا ہے کہ بچی سے اسکول انتظامیہ کے ناروا سلوک سے متعلق کمیٹی بنادی ہے۔

کمیٹی اس واقعہ کی تحقیقات کرکے 24 مارچ کو رپورٹ جمع کروائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.