بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سرکلر ریلوے کو BOT کی بنیاد پر بنانے کا اعلان

ریلوے کے چیئرمین حبیب الرحمٰن گیلانی نے کراچی سرکلر ریلوے کو بی او ٹی کی بنیاد پر بنانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں ’جیونیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی نے بتایا کہ کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب مکمل ہو گیا، جو 4 ماہ میں رپورٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نجی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطوط پر تعمیر کرے گی، نجی کمپنی اپنے اخراجات پورے کر کے ٹرین کا کنٹرول ریلوے کے حوالے کر دے گی۔

چیئرمین ریلوے نے بتایا کہ 15 مزید مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت 6 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیشنوں کے قریب مال برداری کے لیے نجی شعبے کو ٹرمینل بنانے کی اجازت دی ہے، ریلوے افسروں کی ترقی کا فارمولہ منظور کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے دوسرے صوبوں میں کم از کم دو بار تعیناتی لازم ہوگی، تربیتی کورس مکمل نہ کرنے والے افسروں کی ترقی روک لی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.