
کراچی کی جہانگیر روڈ کی تعمیر اور مرمت کا کام ایک مرتبہ پھر شروع کر دیا گیا۔
تین ہٹی سے جہانگیر روڈ نمبر 2 تک سیوریج اور پانی کی لائنیں ڈال کر روڈ بنا دی گئی ہے۔
جہانگیر روڈ نمبر 2 سے گرومندر تک جانے والی سڑک کی تعمیر ابھی باقی ہے۔
گرومندر سے تین ہٹی تک آنے والی سڑک تاحال تباہ حالی کا شکار ہے جہاں سیوریج کا پانی جمع ہے اور گڑھے بھی ہیں۔
جہانگیر روڈ گزشتہ 3 سال میں 3 مرتبہ تعمیر کی جا چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص تعمیراتی سامان کے باعث جہانگیر روڈ کچھ ماہ میں ہی تباہ ہوجاتی ہے۔
Comments are closed.