بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں سے مبینہ مقابلے میں 2 ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت نعمت اللّٰہ، رفیق اور غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.