کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں گزشتہ روز رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں چوری کی موٹرسائیکل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
موٹرسائیکل کے مالک نے چوری کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، جس میں 4سے 5کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بم حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.