جمعرات5؍رجب المرجب 1442ھ18؍فروری 2021ء

کراچی،گینگ ریپ کا شکار لڑکی کا بیان قلم بند کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلم بند کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کیس میں پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو پیش کیا، عدالت نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ مقرر کردی ۔

تفتتیشی افسر کے مطابق پولیس نے مغویہ کو بازیاب کروایا تھا اور مغویہ کی نشاندہی پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے ، چھاپوں کے دوران اسفندیار اور انتظار خان کو گرفتار کیا گیا۔

بازیاب شدہ مغویہ کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں زیادتی کی دفعات کا اضافہ کیا گیا ، مغویہ اور گرفتار ملزمان کا میڈیکل اور ڈی این اے وغیرہ کروایا ہے جس کی رپورٹ کا ابھی انتظار ہے ۔

واضح رہے کہ لڑکی کی والدہ مقدمے میں مدعی ہیں اور ان کے مطابق 20 جنوری کو میری بیٹی کو اغواء کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.