سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو معطلی کے احکامات جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے دو روز قبل مقدمےکی سماعت کے بعد آج تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو معطلی کا آرڈر جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایم پی اے رتوڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کرے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں اس طرح کے واقعات رپورٹ ہونے پر ممبر سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔
عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی سے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے، عدالتی ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی حلقے کے لوگوں کوسہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رتو ڈیرو سے رکن سندھ اسمبلی سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ہیں۔
Comments are closed.