منگل یکم شعبان المعظم 1442ھ 16؍مارچ 2021ء

کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے  سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کو سرفہرست رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کاچیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزد کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.