coyote hookup 17 year old hookup my uber hookup hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ، بارات پھنس گئی

جہلم میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کی وجہ سے جی ٹی روڈ مکمل بند کر دیا گیا ہے ، نیا پل بند ہونے کی وجہ سے ایک بارات بھی پھنس گئی۔

دولہا کے بھائی نے دولہا کو احتجاجاً کندھے پر اٹھا لیا اور بارات پیدل لے کر روانہ ہو گیا۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث نہ گاڑی کی سہولت ہے اور نہ ہی لوکل ٹرانسپورٹ چل رہی ہے۔

کالعدم تنظیم اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبراعوان کی میت ان کے قصور میں واقع آبائی گھر پہنچا دی گئی۔

اُدھر گوجرانوالہ میں راستوں کی بندش کے باعث شہر میں کھانے پینے کی اشیاء، سبزیوں اور پھلوں کی قلت پیدا ہو گئی۔

سندھ اور دوسرے دور دراز علاقوں سے آنے والی گاڑیاں گوجرانوالہ کی سبزی منڈی نہیں پہنچ پا رہیں۔

سبزیوں اور پھلوں کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والے کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے ’کامونکی جی ٹی روڈ‘ پر پڑاؤ ڈال رکھا ہے، مارچ کو روکنے کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، حکومت نے2 ماہ کے لیے پنجاب میں رینجرز کو بلا لیا ہے، رکاوٹوں کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔

گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق متبادل راستوں سے سبزی منڈی میں سپلائی بہتر بنانے اور ڈیلرز سے رابطے میں ہیں۔

گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں آنے والی گاڑیوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.