ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

کائنات امتیاز کا کورونا ٹیسٹ ہوگیا

جنوبی افریقا میں موجود پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کا کورونا ٹیسٹ ہوگیا جس کی وڈیو انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

ہیلتھ ورکر نے تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ کائنات امتیاز کا ناک کے ذریعے سیمپل لیا۔ انہوں نے وڈیو کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ شاید یہ 100 واں ٹیسٹ ہے اور روزمرہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

ٹیسٹ سیمپل دینے کے بعد کائنات امتیاز کو چھینک آئی جس پر انہوں نے لکھا کہ چھینک آنا تو ہر بار لازمی ہے، افسوس سے بہتر احتیاط ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ’ماسک پہنو‘ ’فاصلہ رکھو‘ اور ’محفوظ رہو‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ شکست دی تھی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.