بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ژوب: افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ، FC کے 4 جوان شہید، 6 زخمی

بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر حملہ کر دیا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں ایف سی کے 4 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات گئے حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ اچانک سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ شہید ایف سی اہلکاروں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللّٰہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کے زخمی اہل کاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.