بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیڈ لائن دیکر PDM سردیوں کی چھٹیوں پر چلی گئی: فرخ حبیب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب کہتے ہیں کہ ڈیڈ لائن دے کر پی ڈی ایم سردیوں کی چھٹیوں پر چلی گئی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومت قائم ہے مگر پی ڈی ایم خود ڈیڈ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ حلوہ کھانے والے پیزا نہیں کھا سکتے، مولانا فضل الرحمٰن نے یو ٹرن لیا اور سینیٹ الیکشن کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا، یہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، کس منہ سے فارن فنڈنگ کی بات کرتے ہیں؟

فرخ حبیب نے کہا کہ اُن کے اپنے کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کن ممالک سے فنڈز لیئے، براڈ شیٹ میں ان کی فراڈ شیٹ سامنے آ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر دھمکیاں لگا رہی ہیں کہ کمیشن سے نہ ہٹے تو راز کھول دوں گی، پی پی، نون لیگ نے میثاقِ جمہوریت میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹنگ کا لکھا مگر قانون نہیں بنایا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹنگ کو سپورٹ نہ کیا تو واضح ہو جائے گا کہ یہ لوگ منڈیاں لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی تو کچن چلانے والے کھوکھر برادران کے گھر پہنچ جاتے ہیں، عام آدمی کے لیے صحت کارڈز جاری کیئے جا رہے ہیں، سستے گھر دیئے جا رہے ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں، ٹرانسیپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مافیاز پر ہاتھ ڈال رہی ہے، ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے بنائے، حکومت کو ان کے قرضے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.