بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ 2020 میں پاکستان کی 3 درجہ بہتری

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ 2020 میں پاکستان کے رینک میں 3 درجہ بہتری آئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے رینک میں 3درجہ بہتری 2019 کے مقابلے میں آئی جبکہ سال 2018 کی رپورٹ کے مقابلے میں 7 درجہ بہتری آئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پوری دنیا میں صرف 38 ممالک کے اسکور میں بہتری آئی ہے، پاکستان بہتر اسکور والے ممالک میں سے ایک ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ فیملی لمیٹڈ پارٹیاں وزارتیں اور عہدے اپنے ٹبر میں بانٹ کر لوٹ مار کے لیے فیصلے بند کمروں میں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں پاکستان کا اسکور 4.31 اور رینک 105 ہے، 2019 میں پاکستان کا اسکور 4.25 اور رینک 108 تھا اور 2018 میں پاکستان کا اسکور 4.17 اور رینک 112 تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.