جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

ڈیزائنر بیوی کو نہیں پوری انڈسٹری کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنی ڈیزائنر بیوی کو سپورٹ کرنے کےلیے برائیڈل شو میں پہنچ گئے۔

لاہور میں ہونے والے برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے اور آخری روز وزیر اطلاعات شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ صرف اپنی ڈیزائنر بیوی کو نہیں بلکہ پوری ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیشن شوز سے ملک کا سافٹ امیج بنتا ہے، ایسے ایونٹس سے معیشت ترقی کرتی ہے۔

لاہور کے برائیڈل فیشن ویک کی رنگینیاں اپنے عروج پر رہیں، کئی ڈیزائنروں نے اپنے عروسی ملبوسات پیش کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.